12 جنوری، 2015، 12:24 PM

حسن روحانی

ایرانی صدر کی مونیخ میں سکیورٹی کانفرنس میں شرکت متوقع

ایرانی صدر کی مونیخ میں سکیورٹی کانفرنس میں شرکت متوقع

مہر نیوز/12 جنوری/ 2015 ء : جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کے شہر مونیخ میں منعقد ہونے والی سکیورٹی کانفرنس میں ایرانی صدر حسن روحانی کی شرکت متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر مونیخ میں منعقد ہونے والی سکیورٹی کانفرنس میں ایرانی صدر حسن روحانی کی شرکت متوقع ہے۔

جرمنی کی میزبانی میں جرمنی کے شہر مونیخ میں ہر سال یہ کانفرنس فروری کے مہینے میں منعقد ہوتی ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کی سیاسی شخصیات اور اعلی سکیورٹی حکام شرکت کرتے ہیں۔جرمن ذرائع نے کانفرنس کے سربراہ ولفگینگ ایشینگرکے حوالے سے نقل کیا ہے کہاس سال مونیخ میں  51 ویں سکیورٹی کانفرن منعقد ہوگی جس میں پہلی بار ایرانی صدر کی شرکت متوقع ہے۔

اس نے کہا کہ اس کانفرنس میں جوبایڈن اور یوکرائن کے صدر کی شرکت بھی متوقع ہے لیکن ابھی کسی نے اس کانفرنس میں شرکت کے لئے باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

News ID 1848013

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha